Affiliate Program ”Get Money from your Website”

Saturday 1 October 2011




کمپیوٹر کے مضر اثرات سے بچیں

آج میں جس موضوع کو یہاں بیان کرنے والا ہوں اور اس پر بین القوامی سطح پر تو بڑا کام ہو رہا ہے ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ یہاں پاکستان کی کسی ایک بھی ویب سائٹ (بشمول آئی ٹی ویب سائیٹس) نے اس اہم مسلئے پر عوام کی توجہ نہیں دلوائی جوکہ ہماری اس قوم کی لاپروائی کو ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے ۔
جیساکہ ہمیں پتا ہے کہ ہر نئی سائنسی ایجاد جہاں ہمارے لئے بے شمار آسانیاں پیدا کرتی ہے وہیں ان نئی ایجادات سے ہمیں کچھ نقصانات بھی ہورہے ہوتے ہیں ، جب کے ہم ان نئی ایجادات کو بغیر ان کے نقصانات جانے استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں ۔
ان ہی نئی ایجادات میں کمپیوٹر ، آئی فون اور ٹی وی وغیرہ شامل ہیں ۔ جہاں کمپیوٹر اور ٹی وی کے فائدئے ہیں وہیں ان کے بہت سے نقصانات ہیں ۔
لیکن تھری ڈی گیمز کی وجہ ہمارئے کم عمر بچے اور فیس بک اور ٹوئیٹر کی وجہ سے ہمارئے نوجوان ہر وقت کمپیوٹر میں گھسے نظر آتے ہیں ۔کمپیوٹر کے متواتر استعمال سے سکن کنسر، نظر کی کمزوری، سر ، گردن اور کمر میں درد اور آنکھوں کے گرد ہلکے پڑ جانا اور درد یا اس جیسی دیگر مضر بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔
کمپیوٹر کے سامنے تھکن سے بچنے کے لئے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ براہ راست مانیٹر (یا ایل ای ڈی) کو دیکھ رہئے ہوں ۔

کمپیوٹر پر کام کرنے سے پہلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جہاں کام کر رہے ہیں وہاں آرام دہ ماحول ہے ۔

کمپیوٹر پر کام کرنے کے دوران آپ ہر پندرہ منٹ سے بیس منٹ کے بعد اپنی جگہ سے اٹھ کر تھوڑا سی چہل قدمی کر لیں اور آنکھوں کو بیس سیکنڈ سے تین منٹ کا آرام دیں یا کھڑکی سے باہر دور کی چیزوں کو یا پھر آسمان کو تھوڑی دیر دیکھیں ۔ اس سے نہ صرف آپکی وہ تھکن اور گردن یا سر درد جوکہ آپ کو کمپیوٹر پر بیٹھ کر کام کرنے کے دوران ہورہا ہوگا وہ نہ صرف ختم ہوجائے گا بلکہ آپ کی آنکھوں کے مسلز (پٹھوں) کو بھی آرام ملئے گا جوکہ پچھلئے کئی منٹوں سے مانیٹر پر مسلسل مرکوز ہونے کی وجہ سے تھکن محسوس کررہے ہوں گئے ۔

اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر مانیٹر کے مضر صحت اثرات سے بچانے کے لئے "مانیٹر " پر "مانیٹر سکرین فلٹر" یا "اینٹی گلیر مانیٹر سکرین" کا استعمال کریں ۔
یا اگر اسکول،کالج یا آفس وغیرہ جہاں آپ پر "مانیٹرسکرین فلٹر" کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے تو وہاں آپ میعاری "اینٹی گلیر گلاسسز (کمپیوٹر کے مضر اثرات سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے والا عینک  چشمہ)" استعمال کریں ۔ یہ چشمہ تقریبا نناوئے فیصد مضر صحت شعاعؤں کو آپ کی آنکھوں تک نہیں پنچنے دیتا ۔




No comments:

Post a Comment

اس پروجیکٹ سے متعلق اپنی رائے دیجئے ۔

Note: only a member of this blog may post a comment.